اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف عدم اعتماد۔۔ن لیگی ارکان پر پابندی لگ گئی

لاہور(پی این آئی )اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کیخلاف عدم اعتماد۔۔ن لیگی ارکان پر پابندی لگ گئی۔۔ مسلم لیگ (ن )نے اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر اپنے اراکین اسمبلی سے دستخط کرا لیے ہیں اور انہیں لاہور سے باہر جانے سے منع کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن نے(ن )لیگی اراکین اسمبلی سے دستخط کرا لیے ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایم پی اے لاہور سے باہر نہیں جائے گا۔

 

 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لیگی ایم پی ایز کو مختلف گروپوں میں تقسیم ہو کر ایک ساتھ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ایم پی ایز ایک گھنٹے کے شارٹ نوٹس پر پنجاب اسمبلی پہنچنے کیلئے تیار رہیں گے ۔تمام ایم پی ایز سے 3،3 مختلف دستاویزات پر دستخط کرائے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close