ترین گروپ نے اپوزیشن اتحاد سے پنجاب کی وزارت اعلیٰ مانگ لی

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کی قیادت میں ناراض ارکان کے گروپ نے اپوزیشن اتحاد سے پنجاب میں حمایت کے بدلے وزارت اعلیٰ مانگ لی۔نجی ٹی وی کے مطابق ندیم افضل چن کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ترین گروپ سے ملاقات کی۔

 

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے وفد نے ترین گروپ سے لیگی وزیراعلیٰ کےامیدوار کے لئےووٹ کی درخواست کی جبکہ ترین گروپ نے متحدہ اپوزیشن سے وزارت اعلیٰ ہی مانگ لی ہے۔ملاقات کے بعد ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ترین گروپ نے حتمی فیصلے کے لئے کل تک کاوقت مانگا ہے، ہم نےملاقات کےبارے میں مسلم لیگ (ن)کو آگاہ کردیاہے۔ خیال رہے اس سے پہلے وفاقی وزیرمونس الہٰی نے ترین گروپ سے ملاقات کی اور حمایت مانگی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close