جنگ اور محبت میں سب جائز ہے، سوشل میڈیا پر آڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا موقف بھی آگیا

پشاور (نیوز ڈیسک ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو کی تصدیق کر دی , ان سے سوال کیا گیا کہ کیا یہ آڈیو ٹیپ آپ کی ہے ؟جس پر محمود خان نے کہا کہ ” جنگ اور محبت میں سب جائز ہے “۔نجی ٹی وی” جیو نیوز “کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو آپ کی ہے جس میں آپ لوگوں کو منحرف اراکین اور امریکہ مخالف ریلیاں نکالنے کا کہہ رہے ہیں؟

جس پر وزیر اعلیٰ محمود خان کا کہنا تھاکہ جنگ اور محبت میں سب جائز ہے واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے حوالے سے ایک آڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ” وزیر اعظم کا حکم ہے کہ منحرف اراکین اور امریکہ کیخلاف ریلیاں نکالی جائیں اور نعرےبازی کی جائے ۔” آڈیو ٹیپ پشتو زبان میں تھی جس میں کہا گیا کہ” وزیر اعظم عمران خان کا حکم ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد ریلیاں نکالیں اور غدار اور مردہ باد کے نعرے لگائیں اور اس کی ویڈیوز بنا کر مجھے سینڈ کریں ،یہ ویڈیوز وزیر اعظم کو بھجوانی ہیں” ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close