اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے ذمہ داروں سے کہتا ہوں کہ رمضان کے بعد ملک میں انتخابات ہونے چاہئیں۔راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاست سے ریٹائر ہونا چاہتا تھا لیکن عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بِکے ہیں اور پیسے لیکر ضمیر فروشی کے مرتکب ہوئے ہیں وہ انتخابات میں جا کر اپنے لوگوں سامنا کریں تاکہ الیکشن میں اس علاقے کے لوگ اسے مسترد کر دیں اور دیانتدار لوگوں کو آگے لیکر آئیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اتوار کو عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب بھی ہو جائے لیکن ان مرداروں سے شکست نہیں مانیں گے، وزیراعظم کسی صورت شکست تسلیم نہیں کریں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا ملک میں صاف شفاف انتخابات کی ضرورت ہے اور ذمہ داروں سےکہتا ہوں کہ روزوں کے بعد انتخابات ہونے چاہئیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں