اسلام آباد(پی این آئی)تحریک عدم اعتماد سے قبل اہم ترین رہنما نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد ایم پی اے جگنو محسن نے تحریک عدم اعتماد سے قبل ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے خیال رہے کہ رکنِ پنجاب اسمبلی جگنو محسن نے ن لیگ کے مہنگائی مارچ میں شرکت کی اور اس موقع پر انہو ں نے عنقریب ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ میں ن لیگ کو عنقریب جوائن کرنے والی ہوں،
جو میاں نواز شریف کا بیانیہ ہے جس میں عوام کی حکمرانی، ووٹ کا تقدس اور فری اینڈ فیئر الیکشن پاکستان میں، یہ جو ساری زندگی میرا مشن رہا ہے فریڈم آف ایکسپریشن کے لئے جرنلزم میں جو ایکٹوز جرنلزم میں نے اور میرے شوہر سیٹھی صاحب نے کی ہے، ہمارے مشن کے مطابق میاں نواز شریف پاکستان میں سب سے بڑا ایکسپریشن دے رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن) دے رہی ہے اور میں عوام کی حکمرانی کے لئے، میاں نواز شریف کے مشن کے لئے،
حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنے ساتھیوں کو لے کر ان کی مارچ میں شامل ہوں، اس موقع پر جگنو محسن نے کہا کہ وزیراعظم اپنی اکثریت کھو بیٹھے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں، ان کو چاہیے کہ وہ خوش اسلوبی سے اپنی شکست تسلیم کریں اور یہ جو پچھلے ساڑھے تین سال گزرے ہیں میں گراس روٹ ورکر ہوں میں نے دیکھا ہے کہ عوام پر کتنا کرب گزرا ہے، کتنی جمہوریت کی پامالی ہوئی ہے، وزیراعظم کو چاہیے کہ باعزت طریقے سے حقیقت کو مانتے ہوئے استعفی دے دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں