لاہور(پی این آئی )متحدہ اپوزیشن نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو لاہور سے باہر جانےسےروک دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق (ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے کسی بھی رکن پنجاب اسمبلی کو لاہور سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ایم پی ایز کو مختلف گروپوں میں تقسیم کرکے ایک ساتھ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایم پی ایز کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ ایک گھنٹےکے شارٹ نوٹس پر پنجاب اسمبلی پہنچنے کیلئے تیار رہیں گے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ اراکان پنجاب اسمبلی سے اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر بھی دستخط کرالیےگئے ہیں اور تمام ایم پی ایز سے تین، تین مختلف دستاویزات پر دستخط کرائے گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں