شہباز شریف آئندہ ہفتے وزیراعظم بن کر خط والے معاملے کو سامنے لائیں گے،سابق وزیراعظم کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پراور مبینہ دھمکی آمیز خط پر کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر امریکا کا نام لیا ، وہ ملکی معاملات کو کھیل سمجھتے ہیں۔چوہدری پرویز الٰہی کے حکومت سے اتحاد پر شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی نے اپنا فیصلہ کرلیا اب ان سے رابطہ نہیں ہے،

پنجاب میں جب بھی تحریک عدم اعتماد آئی تو اپوزیشن کا مقابلہ پرویز الہٰی سے ہوگا۔انہوں نے شہباز شریف کے اگلے ہفتے وزیر اعظم بن جانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اگلے ہفتے وزیراعظم بننے کے بعد اس معاملے کو صحیح طریقے سے عوام کے سامنے بھی لائیں گے اور خط امریکا سے آیا ہے تو امریکا سے بھی بات کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close