پرویز خٹک کا خصوصی مشن، لاہور جانے کی تیاری پکڑ لی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر دفاع پرویز خٹک نے لاہور کی تیاری پکڑ لی ہے جہاں آج شام ان کی ترین گروپ کے ناراض ارکان سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے باخبر ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے آج شام لاہور پہنچنے کا امکان ہے۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک چوہدری برادران کے علاوہ ترین گروپ کے ناراض ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک پنجاب میں جوڑ توڑ اور ناراض ارکان کو منانےمیں کردار ادا کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close