ترین گروپ کا اجلاس، پرویز الہٰی کی حمایت پر غور، اندرونی کہانی باہر آ گئی

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین گروپ کے اجلاس میں مسلم لیگ ق کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کی حمایت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترین گروپ کا اسحاق خاکوانی کی رہائش گاہ پرمشاورتی اجلاس ہوا جس میں موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا۔ترین گروپ ذرائع کے مطابق پرویز الہی کی حمایت سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہ ہوسکا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ وفاق میں تحریک عدم اعتماد کے فیصلے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پرویز الہی کی حمایت پر بعض اراکین نے تحفظات کا اظہار کیا جبکہ ترین گروپ نے ہم خیال گروپ، علیم گروپ اوراپوزیشن سے رابطے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔ترین گروپ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جہانگیرترین کو تمام سیاسی رابطوں سے آگاہ کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close