جس قوم کا لیڈر وزیراعظم عمران خان ہو وہ کبھی نہیں جھک سکتی، قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عثمان بزدار بھی ڈٹ گئے

لاہور(آئی این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو آپ پر ناز ہے -جس قوم کا لیڈر وزیراعظم عمران خان ہو وہ کبھی نہیں جھک سکتی۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا قوم سے خطاب ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہے-کپتان دل سے بولا اور پاکستان کے لئے بولا-

کپتان کا ہر لفظ پاکستان اور قوم کے لئے تھا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو اعتماد میں لے کر خود داری سے جینے کا پیغام دیا ہے اوروزیر اعظم عمران خان نے پراثر اور مدلل طریقے سے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا -انہوں نے کہا کہ قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close