اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم کے محفوظ راستہ مانگنےکی خبروں پر معاون خصوصی شہباز گل نے تردید کرتے ہوئےکہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان استعفیٰ نہیں دیں گے، وہ شان کے ساتھ رہیں گے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ کیا اِن چوروں سے مانگیں گے وزیراعظم راستہ؟ وزیراعظم کی لڑائی بونوں کے ساتھ نہیں بلکہ سامراج کے ساتھ ہے۔
شہباز گل کے مطابق سب دیکھیں گے کہ یہ قوم اپنے بیٹے عمران خان کے ساتھ کیسے کھڑی ہوتی ہے، دھمکی دی جاتی ہےکہ عمران خان کو ہٹائیں سب معاف کردیں گے، یہ اپنے آقاؤں کی خواہش کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں