گھیرائو اگر کرناہے تو ہمارا بہت تجربہ ہے ، ایم کیوایم نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو وارننگ دیدی

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایم کیوایم کے رہنما کنور نوید جمیل کا گھیراﺅ کیئے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس پر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی بھی کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں، فیصل سبزواری نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا یہ رویہ نہیں رہا ،

ہم سمجھداری کا مظاہرہ کررہے ہیں، سیاسی جماعتوں نے آگے چل کر ایک ساتھ نہ بھی کام کرنا ہو تو ایڈجسٹ تو کرناہے ، اگر کوئی ہماری لیڈرشپ کا گھیراﺅ کرے گا تو یقین جانئے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کا اس کام میں تھوڑا زیادہ ہی تجربہ ہو گا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close