اسلام آباد(پی این آئی)سینئراینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف عمران خان تین اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مجمع اکٹھا کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں دوسری طرف اپوزیشن کو پیغامات بھیج رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد واپس لے لو تو میں اسمبلیاں توڑنے کے لئے تیار ہوں، یاد رہے کہ گزشتہ روزمعروف صحافی حامد میر نے ٹویٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا تھا کہ آج صبح سے کچھ لوگ ایمرجنسی کی بات کر رہے ہیں۔
اس بارے میں آئین بہت واضح ہے۔ ایمرجنسی کے اعلان کے لیے اسمبلی سے توثیق کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ عقل غالب آ سکتی ہے کیونکہ ایمرجنسی کی ضرورت نہیں ہے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک بڑی عالمی سازش ہے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی بحران ملکوں میں آتے رہتے ہیں، کوئی نئی چیز نہیں ہے، تحریک عدم اعتماد ایک جمہوری حق ہے لیکن یہ فارن امپورٹڈ کرائسز اور پاکستان کے
خلاف باہر سے سازش ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کو ایک ٹیلی فون کال پر کنٹرول کرنے والوں نے سازش کی، یہ ان لوگوں کو برداشت نہیں جو نہیں چاہتے کہ ملک کے مفاد کے لیے فیصلے کرنے والی قیادت ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کو نہیں بتا سکتے کہ کن ممالک نے دھمکی دی ہے، شک کیا جا رہا ہے کہ عمران خان حکومت بچانے کیلئے ایسا کر رہا ہے۔
ایک طرف عمران خان تین اپریل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مجمع اکٹھا کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں دوسری طرف اپوزیشن کو پیغامات بھیج رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد واپس لے لو تو میں اسمبلیاں توڑنے کے لئے تیار ہوں pic.twitter.com/KzN0x0xiN0
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) March 30, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں