شہباز گل کو شہباز گالی کا نام دے دیا گیا، کس نے نام رکھا؟

کراچی (پی این آئی) پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کو ’شہباز گالی‘ کہہ دیا۔ سعید غنی نے کہ ’شہباز گالی‘ نے امریکی یونیورسٹی سے ملنے والی تنخواہ کو چھپایا، ’شہباز گالی‘ نے کابینہ ڈویژن کو بتائے گئے اپنے اثاثوں میں اس تنخواہ کو ظاہر نہیں کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ شہباز گل کا نام فوری طور پر ای سی ایل میں ڈالا جاناچاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز گل کے اثاثوں کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔ یہ بات اہم ہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل ایک امریکی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں اور کابینہ ڈویژن کو جمع کرائے گئے اثاثوں میں اپنی تنخواہ اور ملازمت کو ڈیکلیئر نہیں کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close