اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان ملک کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت سیاسی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا، اجلاس میں مزید منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں جاری سیاسی کور کمیٹی اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری شریک ہیں۔
اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے عمران خان آخری بال اور آخری اوور تک لڑیں گے، بلیک میلرز کےخلاف کل توقوم سےخطاب نہیں ہوا آج ضرور ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں آج لاہور جا رہا تھا لیکن قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا گیا۔ دوسری جانب حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس شام 6 بجے طلب کیا گیا ہے، پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کو خفیہ مراسلے پر بریفنگ دی جائے گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں