وزیراعظم عمران خان عددی اکثریت کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان عددی اکثریت کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز کا دعویٰ۔۔۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ وزیراعظم سازشی نظریات اور عوام کو گمراہ کرنے سے پرہیز کریں۔اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں پاکستان کو ان گھمبیر مسائل سے نکالنے کیلئےاکٹھی ہو چکی ہیں۔

 

ساڑھے تین سالہ دورمیں ملک کاجو حال کردیاگیا ہےاسے ڈگر پر لانے کا وقت آ چکا ہے۔ وزیراعظم کو عزت سے اپنا استعفیٰ دے کرعہدےسےالگ ہوجانا چاہیے کیونکہ وہ آئینی طور پر اپنی عددی اکثریت کھو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close