وزیراعظم کو دھمکی آمیز خط میں عدم اعتماد کا ذکر موجود ہے یا نہیں؟ فرخ حبیب نے واضح بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام موجود نہیں ہے کہ عدم اعتماد میں بیرونی قوتیں مداخلت نہ کر رہی ہوں کیونکہ دھمکی آمیز خط میں تحریک عدم اعتماد کا ذکر واضح طور پر موجود ہے۔میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ خط اس وقت ظاہر ہوا ہے جب اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ہے۔

 

معروف اینکرز کے ساتھ خط کے مندرجات شیئر کیے ہیں۔پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ عمران خان نے آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے اس ملک کے اندر ڈرون حملوں کی اجازت دی،جن کی جائیداد باہر پڑی ہوئی ہے وہ کیا آزادانہ خارجہ پالیسی بناتے؟ پاکستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پوری کابینہ بھی ڈٹ کر عمران خان کے ساتھ ہے۔فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ انجانے میں اس سازش کا حصہ بن رہے ہیں،شاہ محمود قریشی کی واپسی پر پارلیمنٹ میں ان کیمرہ اجلاس بلائیں گے کیونکہ پاکستان کے عوام جاننا چاہتے ہیں کہ اس خط میں کون لوگ ملوث تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں