وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں کوئی استعفا نہیں مانگا گیا، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں کوئی استعفا نہیں مانگا گیا، عمران خان استعفا نہیں دے گا، بلکہ لڑے گا،گیم آخری بال تک جائے گی، صورتحال 92ء کے ورلڈکپ جیسی بنی ہوئی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سفیر نے حکومت کے ساتھ چیزیں شیئر کیں۔

 

اس خط کے کچھ مندرجات ہم نے صحافیوں کے ساتھ شیئر کیے ،اگلی کوشش ہے کہ پارلیمنٹ کے ان کیمرہ اجلاس میں رکھا جائے گا، خط میں جو دھمکیاں دی گئی ہیں وہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ کو خط دکھانے کی پیشکش کی ہے۔لیکن عمران خان لڑے گا،عمران خان پاکستا ن کی خودمختاری ، حرمت اورقوم کی عزت کیلئے لڑے گا، واضح کردوں کہ آج وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ، وزیراعظم سے استعفا مانگا گیا نہ ہی وہ مستعفی ہوں گے، گیم آخری بال تک جائے گی، صورتحال 92ء کے ورلڈکپ جیسی بنی ہوئی ہے، لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ہم پیچھے نہیں ہیں۔جب گیم پلٹے گی تو سب دیکھیں گے۔

 

فواد چودھری نے کہا کہ آگے جو سب سے زیادہ نقصان ہونا ہے وہ ان لوگوں کا ہونا ہے جو سندھ میں بیٹھے ہیں، ان کو پتا نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوگیا ہے۔معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ عامر لیاقت یا فرخ الطاف سمیت ہر کسی نے جواب اپنا دینا ہے، جہلم کے عوام کو جواب فواد چودھری نے دینا ہے، فواد ڈٹ کر کھڑا ہے، لوٹے جو اپوزیشن کی طرف بیٹھ گئے ہیں، ان کی نسلیں بھی ان سے پوچھیں گی۔عمران خان لڑے گا، عمران خان کو بہے عرصے سے گرین سگنل دیے جا رہے تھے، لیکن اس بار سخت سگنل دیا گیا، ایبسولوٹلی ناٹ کی جو بھی قیمت ادا کرنی پڑی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close