وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ گورنر کو موصول ہوگیا، منظور کب ہوگا؟ اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر پنجاب چوہدری سرور کو موصول ہوگیا ہے۔میڈیو رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ کل منظور ہونے کا امکان ہے، گورنر استعفیٰ منظور کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو اس حوالے سے آگاہ کریں گے۔ استعفیٰ منظور کیے جانے کے بعد اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے الیکشن شیڈول جاری کیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کچھ روز پہلے سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لیا تھا جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کیلئے نامزد کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں