پنجاب کا اگلا وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نہیں بلکہ کون ہوگا؟ بڑا دعویٰ کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی، علیم خان پنجاب کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔عامر لیاقت نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ وقت بتائے گا کہ میں غلط تھا یا اے دوست تم اور ساتھ ہی پیشگوئی کی کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔

 

دوسری پیشگوئی کی کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ اگلا وزیر اعلیٰ پنجاب بھی اپوزیشن جماعت سے ہو گا کیونکہ ان کے پاس مطلوبہ نمبر پورے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما عامر لیاقت نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں لکھا کہ پرویز الہٰی صاحب آپ کا وزیر اعلیٰ بننا اتنا ہی مشکل ہے جتنا ٹوتھ پیسٹ نکال کر اسے ٹیوب میں واپس ڈالنا ہے ۔یاد رہے کہ مسلم لیگ (ق)کی پی ٹی آئی کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے چودھری پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے ۔ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے لکھا کہ اپوزیشن کے پاس 182ووٹ ہو چکے ہیں ، اس لیے اب انہیں ناراض حکومتی اراکین کے ووٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔انہوں نے مزید لکھا ہمارے مولا جٹ وزرا اور خوشامدیوں نے میرے کپتان کی حکومت گرانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ عامر لیاقت نے خاتون اول کا ذکر بھی کی اور کہا کہ بشری بھابھی نے مجھے دور رکھا ،سب دور ہو گئے ۔ناراض اراکین وزیر اعظم کو اعتماد کا ووٹ دیں گے اس لیے نااہل نہیں ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close