جب تک سانس میں سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، کس نے اعلان کر دیا؟

لاہور ( پی این آئی) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ جب تک سانس میں سانس ہے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا، کپتان کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاوزیر اعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کرتے ہوئے کہا کہ میرا جینا مرنا اپنی پارٹی او رعوام کے ساتھ ہے، عہدہ آنی جانی چیز ہے، سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں، اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہو رہا ہے۔

 

سیاسی انتشار پیدا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کیلئے امید کی واحد کرن ہیں، قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے، راہزن کون ہے اور راہبر کون؟ قوم جان چکی ہے، وزیراعظم عمران خان نے قوم کو خودی کا پیغام دیا ، عزت اور وقار سے جینا سکھایا ہے، حق و باطل کے معرکے میں جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں او رکل بھی اپنے لیڈر کا ساتھ دیں گے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے سردار آصف نکئی،آشفہ ریاض، اختر حیات، سلیم سرور جوڑا، لیاقت علی، عامر نواز چانڈیا ، گلریز افضل، اعجاز بندیشہ اور ٹکٹ ہولڈر احمد چٹھہ نے ملاقاتیں کیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close