چین نےدوستی نبھا دی، مشکل وقت میں پاکستان کا ہاتھ تھام لیا، حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کو چین کی جانب سے بڑا ریلیف مل گیا۔چین پاکستان کے لیے 25 ارب ڈالرکمرشل لون رول اوور کرنے پر آمادہ ہو گیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ چین پاکستان کے لیے 25 ارب ڈالر کمرشل لون رول اوور کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے اور تمام چینی قرضوں کو رول اوور کرنے سے منتعلق آگاہ کر دیا ہے۔

 

انہوں نے کہا چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے بہت اچھی ملاقات ہوئی، پلس ڈیزل کی سپلائی اگر کوئی کمی ہو تو چین مہیا کرے گا،چین نے پیغام دیا ، ہمیشہ پاکستان کا پراعتماد ساتھ رہا ہے اور رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی وزیر خارجہ نے دورہ کابل اور بھارت پر بریفنگ دی اور اعتماد میں لیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور چین کے موقف میں ہم آہنگی ہے۔خیال رہے کہ چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی کی خصوصی دعوت پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو ئے۔ وزیر خارجہ اپنے تین روزہ دورے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس اور ٹرائیکا پلس اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ وزیر خارجہ افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کے حوالے سے شرکاء کو پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے ۔

 

اس دورے کے دوران وزیر خارجہ، سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی سے دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔اس کے علاوہ روس کے وزیر خارجہ، سرگء لیوروف اور ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ساتھ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ ء خیال کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ وزیر خارجہ کا یہ دورہ چین، پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے اور علاقائی روابط کے فروغ کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close