دھمکی آمیز خط کو پبلک کرنے کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کو روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کو خفیہ دستاویز پبلک کرنے سے روک دیا۔ ایک شہری کی جانب سے وزیر اعظم کو دھمکی آمیز خط پبلک کرنے سے روکنے کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے وزیر اعظم کو ایسا کرنے سے روک دیا ہے۔

 

 

عدالت نے اپنےحکم نامہ میں کہا عدالت امید رکھتی ہے کہ وزیر اعظم ایسا کچھ بھی ظاہر نہیں کریں گے،امید ہے کہ وزیر اعظم حساس معلومات پبلک کرکے حلف کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔ عدالت نے حکم نامہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ سے متعلق مجموعی آبزرویشنز تک محدود رکھا۔عدالت نے فیصلے میں وزیر اعظم کے حلف نامے کا حوالہ بھی دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close