اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سے آج کسی نےاستعفیٰ نہیں مانگا۔ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فواد چوہدری نے کہا ” دیکھتے ہیں۔”میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت صورت حال 92 کے ورلڈ کپ جیسی ہے، بظاہر لگ رہا ہے کہ ہم پیچھے ہیں لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہے، جب گیم پلٹے گی تو سب دیکھیں گے۔
عمران خان پاکستان کی حرمت کیلئے لڑیں گے۔ آرمی چیف سے ملاقات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی ملاقات دو بار ہوئی ہے، پاک فوج ملک کے استحکام کی ضامن ہے۔ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی؟ اس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا ” دیکھتے ہیں۔” وزیر اطلاعات نے یہ بھی واضح کیا کہ عمران خان سے آج کسی نے استعفیٰ نہیں مانگا اور نہ ہی وہ استعفیٰ دیں گے، سب سے زیادہ نقصان ان کا ہوگا جو سندھ ہاؤس میں بیٹھے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں