نیا یا پرانا نہیں بلکہ کیسا پاکستان چاہتے ہیں؟ سردار اختر خان مینگل بول پڑے

اسلام آباد(پی این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے عمران خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی سازش والا چورن اب نہیں بکے گا، اب یہ پرانا ہو چکا ہے،کوئی نئی دکان لگائیں ہو سکتا ہے کہ وہ چل جائے۔ ہم نیا یا پرانا نہیں بلکہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں ہم جی سکیں۔

 

متحدہ قومی موومنٹ کے متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے موقع پر کی گئی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مبارک باد دیتا ہوں کہ ان کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔جتنا عمران خان کا کرکٹ کا تجربہ ہے اس سے کہیں زیادہ ہم سیاست کا تجربہ رکھتے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ہمار ے کچھ مسائل ایسے ہیں جو کہ سب جماعتوں اور عوام کے مشترکہ ہیں۔نہ ہی ہمیں پرانا پاکستان چاہیے اور نہ ہی نیا پاکستان ،بس ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں ہم جی سکیں۔ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس میں ہمیں ایک انسان کےطور پرسمجھا جائے، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں پر ہمارے بچے لاپتا نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 30 سال سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو ختم ہونا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان سے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ سیاست کے دائرے میں رہتے ہوئے ہم آپ سے کہتے ہیں کہ مستعفی ہو جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں