وزیراعظم کو لکھے گئے دھمکی آمیز خط میں کیا ہے اور یہ کس نے لکھا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے 27 فروری کے جلسے میں جس خط کا ذکر کیا تھا اس کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ پاکستان کے امریکہ میں تعینات سابق سفیر اسد مجید نے لکھا تھا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے خفیہ مراسلہ کابینہ کے سامنے پیش کردیا اور اس کے مندرجات کے بارے میں ارکان کو آگاہ کردیا ہے۔

 

یہ خفیہ مراسلہ امریکہ میں تعینات رہنے والے پاکستان کے سابق سفیر اسد مجید نے دفتر خارجہ کو بھیجا تھا۔ انہوں نے امریکی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے خارجہ سے ملاقات کے بعد یہ مراسلہ بھجوایا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان کو یہ خط ٹیلی پرامپٹر پر دکھایا گیا اس کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت اسے سیل کردیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ خط کے حوالے سے وزیر اعطم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں عسکری قیادت کو بھی یہ خط دکھایا جائے گا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس خط کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close