اسلام آباد (پی این آئی)وفاق کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو پنجاب حکومت میں بھی بڑا جھٹکا لگا ہے اور علیم خان گروپ نے وزیراعظم عمران خان کے نامزد وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق عبدالعلیم خان گروپ کے ترجمان میاں خالد محمود کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علیم خان گروپ نے ق لیگ کو وزیر اعلیٰ کا ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ترجمان علیم خان گروپ کا کہنا ہے کہ عمران خان جن القابات سے پرویز الٰہی کو بلاتے تھے ہم دہرا نہیں سکتے۔میاں خالد محمود نے کہا کہ پہلے 4 سال ایک بے ایمان اور نکمے بزدار کو مسلط رکھا، اب پرویز الٰہی کو نامزد کر دیا جو ناقابل قبول ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں