اسلام آباد ( پی این آئی) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت ایک بار پھر میدان میں آگئے ،انہوں نے کہا ہے کہ اسد عمر سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ خط پہلے اراکین اسمبلی کو کیوں نہیں دکھاتے ؟۔ عامر لیاقت نے ٹویٹر پر کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے مراسلے کے سوا کچھ نہیں
عمران خان کو پارٹی رکن کی حیثیت سے چیلنج کرتا ہوں کہ مجھے وہ مراسلہ دکھائیں اگر اس کے سوا اس میں کچھ ہوا تو میں استعفٰی دے کر گھر چلا جائوں گا ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں ہوں یا اپوزیشن جماعتوں میں ، کیا ڈی چوک پر ٹھمکے لگانا ہی ہماری شناخت رہ گیا ہے ۔
عمران خان کے پاس اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کے (کیبل) مراسلے کے سوا کچھ نہیں وزیراعظم کو پارٹی رکن کے حیثیت سے چیلنج کرتا ہوں وہ مجھے مراسلہ دکھادیں اگر اس کے سوا کچھ اور نکلا تو استعفی دے کر گھر چلا جاؤں گا@ImranKhanPTI
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) March 29, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں