وزارت اعلیٰ پنجاب چھوڑنے کے بعد عثمان بزدار کو کونسا اہم ترین عہدہ دیا جائیگا؟ بڑی خبر

لاہور(پی این آئی) وزارت اعلیٰ چھوڑنے کے بعد بھی عثمان بزدار کو اہم عہدہ ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ پنجاب کی وزارت اعلٰی چھوڑنے کے بعد بھی عثمان بزدار کو پنجاب میں اہم عہدہ مل سکتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت مستعفی ہونے والے وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کو کوئی اور اہم عہدہ دینے ہر غور کر رہی ہے۔

 

رپورٹ کے مطابق عثمان بزدار کو اسپیکر پنجاب اسمبلی یا گورنر پنجاب کا عہدہ دیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان مشاورت کے بعد کریں گے۔ دوسری جانب مستعفی ہونے والے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزارت اعلی کا منصب عمران خان اور عوام کی امانت ہے، عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا،ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، مشکل وقت میں اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔منگل کے روز جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ وزارت اعلی کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے،استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلی چھوڑ دوں گا۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پارٹی ہے اور وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی۔

 

وزیراعظم عمران خان میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔عہدے کی تمنا نہیں، ہمیشہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائوں گا۔ وزارتیں آنی جانی چیز ہیں، اصل چیز پارٹی اور عوام سے کمٹمنٹ ہوتی ہے۔ ذات سے بڑھ کر ملک و قوم کا مفاد عزیز ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ محض عوام کی خدمت کیلئے وزارت اعلی کا منصب سنبھالا اور دن رات کام کیا ، عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کی خاطر وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close