تحریک انصاف نے حکومت بچانے کیلئے ایم کیو ایم کو بھی بڑے عہدے کی پیشکش کر دی

کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ہم نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے کا کہا ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہم نےاپنےاتحادیوں سےبات چیت کر لی ہے، پیپلزپارٹی کتنے دن اپنا دل بڑاکر سکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم لاپتہ افراد کامطالبہ کرتی ہے، ایم کیوایم ایک منجھی ہوئی پارٹی ہے وہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے۔

 

امید ہے ایم کیوایم جہاں ہےوہیں کھڑی رہےگی۔ان کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی کو نامزد کرنےکافیصلہ بڑا سوچ سمجھ کرکیاہے، عثمان بزدارنے اپنااستعفیٰ گورنرپنجاب کودےدیاہے۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ترین گروپ چاہتا تھا عثمان بزدار کوہٹایاجائے،جہانگیرترین تحریک انصاف کےخلاف کبھی نہیں جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close