تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ، اپوزیشن بھی حمایت کرے گی

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے تحریک عدم اعتماد پر اجلاس ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے، تحریک عدم اعتماد پر اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھا جائے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اجلاس کی کاروائی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر اجلاس ہفتے اور اتوار کو بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

بتایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھا جائے گا۔ مشیر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ انصاف کا ایوان سپریم کورٹ ہے،چیف جسٹس کے سامنے خط رکھنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ31 مارچ کے بعد آخری 5 اوورز شروع ہوں گے، ووٹنگ کے دن حکومتی ارکان پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، اگر کوئی ممبر گیا تو پارلیمانی لیڈر اس کو نااہل قرار دے سکتا ہے، ووٹنگ والے دن سب پتا چل جائے گا کون کس کے ساتھ تھا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بہت بڑے پیمانے پر باہر کا پیسا استعمال ہورہا ہے، منحرف اراکین کو لالچ دی جارہی ہے کہ نااہلی کچھ عرصے کی ہوگی، پی ڈی ایم کے لیڈروں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

 

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں مشیر قانون بابر اعوان نے بھی شرکت کی۔ مشیر قانون بابر اعوان کا کہنا ہے کہ انصاف کا ایوان سپریم کورٹ ہے، چیف جسٹس کے سامنے خط رکھنے کی تجویز ہے۔انہوں نے کہا کہ31 مارچ کے بعد آخری 5 اوورز شروع ہوں گے، ووٹنگ کے دن حکومتی ارکان پارلیمنٹ نہیں جائیں گے، اگر کوئی ممبر گیا تو پارلیمانی لیڈر اس کو نااہل قرار دے سکتا ہے، ووٹنگ والے دن سب پتا چل جائے گا کون کس کے ساتھ تھا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بہت بڑے پیمانے پر باہر کا پیسا استعمال ہورہا ہے، منحرف اراکین کو لالچ دی جارہی ہے کہ نااہلی کچھ عرصے کی ہوگی، پی ڈی ایم کے لیڈروں کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close