حکومت کیلئے بڑا دھچکا، پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات مان لئے

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے تمام مطالبات مان لیے ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے سارے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں۔پیپلز پارٹی سندھ میں بلدیاتی قانون میں ترامیم پر راضی ہو گئی ہے۔

 

دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدہ ہونے پر سندھ اسمبلی میں قوانین کا ترمیمی مسودہ پیش کیا جائے گا جس کے بعد ایم کیو ایم اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کرے گی۔خیال رہے کہ اس سے پہلے حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی نے بھی اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا تھا جبکہ ق لیگ نے حکومت کے ساتھ اتحادی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close