ن لیگ کا ساتھ کیوں نہیں دیا؟ چوہدری پرویز الٰہی نے آخرکار وجہ بتا دی

اسلام آباد (پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ کے ساتھ بہت ہی محتاط انداز میں چلتے ہیں ، شہباز شریف کا اپنا ایک سٹیٹس ہے لیکن وہ اپنے بھائی کے ویٹو کا رخ نہیں موڑ سکے جب کہ مریم نواز گروپ بھی ان کو وزیر اعلیٰ بنانے کے حق میں نہیں تھا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ جن کو آن بورڈ ہونا چاہیے تھا وہ شہبازشریف سے آن بورڈ نہیں تھے۔

 

 

مریم بی بی گروپ محسوس کرتا تھا کہ ہم سات دس سیٹوں والوں کو کیوں سارا کچھ ہی دے دیں؟ شہبازشریف 35سال بعدہمارےگھرآئےتھے، شہبازشریف نےکھانےپربلایا لیکن ہم نہیں گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چیزوں کا علم ہوجاتا ہے۔ مریم نوازکوپسندنہیں تھاکہ سات سیٹ والوں کوکوئی عہدہ دیا جائے ،جبکہ شہبازشریف کااپناسٹیٹس ہےلیکن وہ بھائی کےویٹوکارخ نہیں موڑسکے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارافطری اتحاد پی ٹی آئی کے ساتھ بنتا ہے،عمران خان نےخود فون کیاتھا کہ بنی گالہ آجائیں۔پرویزالہٰی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نےکہاآپ کووزیراعلیٰ نامزدکررہےہیں اور میں نے وزیراعظم کی یہ پیشکش قبول کر لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close