پرویز الٰہی کا وزیراعلیٰ پنجاب بننا ممکن ہے یا نہیں؟ قمر زمان کائرہ بھی بول پڑے

لاہور(پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ عمران خان کی تواپنی حکومت خطرے میں ہے، پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ کیسے بنا سکتے ہیں؟ نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی نے بھی پرویزالہٰی کی مخالفت کااشارہ دے دیا ۔

 

 

پیپلزپارٹی نےپنجاب میں وزارت اعلیٰ کیلئے نمبرز پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تواپنی حکومت خطرے میں ہے، پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ کیسے بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منحرف ارکان کے بغیر ہی قومی اسمبلی میں ہماری تعداد پوری ہے،تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی توپرویزالہٰی کاوزیراعلیٰ بننا ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close