وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتما د سے قبل اپنے اراکین اسمبلی کو خط لکھ ڈالا، کیا کہا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکینِ قومی اسمبلی کو خط لکھ کر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن اسمبلی میں نہ آنے کی ہدایت کردی۔عمران خان نے ارکان کو یہ خط تحریک انصاف کے چیئرمین کی حیثیت سے لکھا ہے۔انہوں نے خط میں کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران کوئی پارٹی رکن اسمبلی اجلاس میں شریک نہ ہو۔

 

 

اسمبلی اجلاس میں شرکت پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق ہوگا۔خیال رہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ روز اسمبلی میں پیش کی گئی تھی ۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کااجلاس 31 مارچ کو ہوگا جس میں تحریک پر بحث کی جائے گی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے 3 اپریل تک اس معاملے پر ووٹنگ ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close