عثمان بزدار استعفیٰ دیں گے نہ چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا جائیگا، راجہ ریاض کا تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ابھی تک اپنا استعفیٰ گورنر کو پیش نہیں کیا، عثمان بزدار آخری وقت تک وزیر اعلیٰ رہیں گے ، چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ نہیں بن پائیں گے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر ہاؤس نہیں گیا۔

 

 

پہلی بات تو یہ ہے کہ پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بنیں گے ہی نہیں ، اگر وہ امیدوار بنتے بھی ہیں تو ترین گروپ انہیں سپورٹ نہیں کرے گا، اگر وہ اپوزیشن کی طرف سے آتے تو ترین گروپ انہیں مکمل سپورٹ کرتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس 150 ارکان بھی نہیں ہیں، اگر وہ 150 کا ہندسہ بھی مکمل کرلیتے ہیں تو ہم ان کی ساری باتیں ماننے کیلئے تیار ہیں۔راجہ ریاض کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین میں دوریاں بہت زیادہ بڑھ چکی ہیں، جہانگیر ترین کی بیٹی پر مقدمہ دیا گیا، جب آپ بیٹی تک چلے جاتے ہیں تو پھر کوئی گنجائش نہیں رہ جاتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close