اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کی طرف سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہوسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے عبدالعلیم خان اور مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز میں سے کوئی ایک وزارت اعلیٰ کا امیدوار ہوسکتا ہے۔
پارٹی کے سینئر رہنما حمزہ شہباز کے نام پر متفق ہیں اور اس حوالے سے نواز شریف سے بھی مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے نمبرز پورے ہیں، ایک دو روز میں وزارت اعلیٰ کے امیدوار کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوں نے مسلم لیگ ق کو وزارت اعلیٰ دینے کے حوالے سے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ اکثریتی جماعت ہے تو کیسے 10 افراد کی جماعت کو وزرات اعلیٰ دے سکتے ہیں؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں