ق لیگ کو وزارت اعلیٰ دینے کا کوئی فائدہ نہیں، اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں اپوزیشن حکومت کو سرپرائز دے گی، غریدہ فاروقی کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے آخر کار اپنے ’ وسیم اکرم پلس‘ کو ریسٹ دے کر نئی کھلاڑی کو ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ کر لیاہے جو کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے ایک بڑا قدم ہے لیکن دوسری جانب اپوزیشن نمبر گیم پوری ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے اور اس حوالے سے سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بھی حکومت کیلئے پریشان کن خبر جاری کر دی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ’ ’ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں اپوزیشن حکومت کو سرپرائز دے گی۔ نمبر گیم واضح ہو جائیگی۔ اپوزیشن کا پلڑا بھاری۔ ق لیگ کو وزارتِ اعلی پنجاب دینا بھی کام نہیں آئے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس دوران اپوزیشن کی بھاری تعداد نے شرکت کی جبکہ حکومت کا کوئی رکن شریک نہیں ہوا، اجلاس کے دوران شہبازشریف نے عدم اعتماد پیش کی جس کے بعد اجلاس جمعرات تک ملتوی کر دیا گیا ، جمعرات کو شام چار بجے شروع ہونے والے اجلاس کے دوران عدم اعتماد پر بحث کی جائے گی جبکہ اگلے ہی روز جمعہ کو ووٹنگ کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close