پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے بعد کتنے ن لیگی منحرف ارکان وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے جارہے ہیں؟ اپوزیشن جماعتوں میں ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے منحرف رہنما میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ ہمارے کچھ ساتھی آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ میں آج وزیر اعظم سے ملنے نہیں جا رہا ، میں نے معذرت کر لی ہے ، موجودہ صورتحال میں پہلے ساتھیوں سے مشاورت کرینگے ، ہم خیال دوستوں سے مشاورت کے بعد اگلہ لائحہ عمل طے کریں گے ۔

 

 

میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا مرحلہ آئے گا تو پھر دیکھیں گے ، چودھری پرویز الٰہی بہتر امیدوار ہے ، مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی کو سپورٹ کرنا چاہئے ۔ مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنے تو سیاسی ماحول بہتر ہو سکتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close