وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو کیا ٹاسک سونپ دیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) وزیراعظم عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی اہم ملاقات کا احوال سامنے آ گیاہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں نے آپ کو وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کر دیاہے ، آپ کے آنے سے پہلے عثمان بزدار سے استعفیٰ بھی لے لیاہے ، چوہدری صاحب آپ کو منحرف اراکین کو بھی واپس لانا ہوگا۔

 

آپ کو میری مکمل حمایت حاصل ہو گی ، آپ فیصلوں میں آزاد ہوں گے ۔عمران خان نے دوران ملاقات مونس الٰہی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ مجھے بہت پیارا لگتاہے ، عمران خان نے پرویز الٰہی کو ملاقات کیلئے آتے ہوئے اور واپس جاتے ہوئے گلے لگایا۔دوسری جانب ق لیگ کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close