تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیر د اخلہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عدم اعتماد پر ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ابھی 31 تاریخ کو عدم اعتماد پر بحث ہوگی جس کے بعد ووٹنگ تین اپریل کو ہوگی، تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ آخری گھنٹے تک جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں بعض لوگ ہارکربھی جیت جاتےہیں، عمران آخری گیند تک کھیلے گا اور میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں جب کہ چوہدریوں میں بغاوت کی خبر غلط ہے۔وزیر داخلہ کاکہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ 3 تاریخ کو ووٹنگ والا دن بھی بہتر گزرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close