پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب لیکن اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ن ہو گا؟ بڑی خبر آگئی

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اپنی جماعت کے کسی رہنماء اسپیکر بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ق کے درمیان پنجاب میں صوبائی وزارتوں کے حوالے سے فارمولہ طے پا گیا ہے ، جس کے تحت پنجاب کی وزارت اعلیٰ مسلم لیگ ق کے پاس ہوگی اور سپیکر پاکستان تحریک انصاف سے ہوگا ،

سینئر وزیر بھی تحریک انصاف سے ہی لیا جائے گا اس کے علاوہ دیگر وزارتوں کا پہلے والا فارمولہ اسی طرح برقرار رہے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ نامزد کرنے پر چودھری پرویز الٰہی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا،ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات ہوئی،جس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آپ کو مبارکباد دیتا ہوں،عثمان بزدار سے استعفا لے لیا گیا ہے، اپنی پارٹی کی جانب سے آپ کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرتا ہوں ، اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا گیا،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ آپ کے اعتماد پر پورا اتروں گا، ق لیگ بطور اتحادی آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔دوسری طرف حکومت کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزیراعلی پنجاب نامزد کیے جانے کے فیصلے پر ترین گروپ نے بھی گرین سگنل دے دیا ،

عثمان بزدار کے استعفا دینے اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کیے جانے کے بعد ترین گروپ کے رکن فیصل جبوانہ کا اہم بیان سامنے آیا ، انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی پنجاب کی وزارت اعلی کیلئے مناسب امیدوار ہیں اور ان کے ساتھ کام کیا جاسکتا ہے ، ترین گروپ کے ارکان پرویز الٰہی سے ملاقات کرچکے ہیں تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ جہانگیر ترین ہی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close