تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں۔۔ ؟ کپتان کے پرانے ساتھی علیم خان نے بڑاقدم اٹھالیا

لاہور(نیوز دیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما عبداالعلیم خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ’پی ٹی آئی‘ نکال دیا۔ عبدالعلیم خان کی جانب سے ’پی ٹی آئی‘ نکال کر عبدالعلیم خان رکھا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ان کا آفیشل اکاؤنٹ کا بلیو ٹک بھی ہٹا دیا گیا ہے۔بلیو ٹک ٹوئٹر کی پالیسی کے تحت نام کی تبدیلی پر ہٹایا گیا ہے۔

عبدالعلیم خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔ عبدالعلیم خان کا فیس بک اکاؤنٹ اب تک ویریفائیڈ یعنی بلیو ٹک والا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close