گرمیوں میں بھی گیس کی شدید قلت، سپلائی کمپنی نے معزرت کر لی، عوام ہو جائیں تیار

کراچی (پی این آئی) سردی کے موسم میں گیس کی شدید قلت کے باعث ٹھٹھرنے والے عوام گرمی کے موسم میں بھی گیس کی شدید قلت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہو جائیں کیونکہ بین الاقوامی کمپنی گنور Guvnor نے ایک بار پھر پاکستان کو ایل این جی فراہمی سے معذرت کر لی ہے جس کے باعث گرمیوں میں بھی گیس کی قلت کا امکان ہے۔ اس حوالے سے پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گنور کمپنی معاہدے کے تحت اپریل، مئی اور جون میں 4 ایل این جی کارگوز فراہم نہیں کرے گی۔

بین الاقوامی کمپنی نے چار ایل این جی کارگوز کی عدم فراہمی سے متعلق وزارت توانائی کو آگاہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ گنور کمپنی اس سے قبل نومبر، جنوری اور رواں ماہ مارچ میں بھی ایل این جی سپلائی میں ڈیفالٹ کرچکی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close