دھمکی آمیزخط۔۔وزیراعظم عمران خان کو احسن اقبال نے بڑی پیشکش کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) لیگی رہنما احسن اقبال نے دھمکی آمیز خط کے حوالے سے وزیر اعظم کو بڑی پیش کش کر دی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے پیش کش کی کہ وزیر اعظم عمران خان سکیورٹی تھریٹ والا خط اپوزیشن کو دکھائیں ہم سب مل کر اس دھمکی کا مقابلہ کریں گے۔

 

 

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے پیر کے روز پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال پر خط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ خط سچا ہوا تو عمران خان کا ساتھ دوں گا، عمران خان کے خلاف ہماری جمہوری جنگ ہے، عمران خان کو غیرملکی مداخلت کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، مداخلت ہوئی ہے تو پارلیمان کو شواہد دکھائے جائیں، فارن فنڈنگ کے بارے میں عمران خان کی کیا رائے ہے۔جبکہ اس پریس کانفرنس سے قبل جاری ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجہیات تراشنا شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے، کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔شہباز شریف نے کہا کہ کسی شک یا غلطی میں نہ رہیں۔

 

 

م ہار چکے ہوں کیونکہ تم سے قوم کو بیوقوف بنایا۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جلسہ عام میں خط لہراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں باہر سے پیسے کی مدد سے حکومت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی، میرے پاس خط ہے اور وہ ثبوت ہے۔ انہوں نے پیشکش کی تھی کہ جو بھی شک کر رہا ہے، اسے آف دی ریکارڈ خط دکھا سکتا ہوں، بیرونی سازش کی بہت سی باتیں مناسب وقت پر جلد سامنے لائی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں