آئندہ وزیراعظم شہباز شریف جبکہ وزیرداخلہ کون ہو گا؟ آصف علی زرداری کا دلچسپ چُٹکلہ

اسلام آباد (پی این آئی) قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن کے مشترکہ اجلاس میں آصف زرداری نے شہباز شریف کو وزیر اعظم اور رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ کہہ کر استقبال کیا ،اراکین کو کیوں ڈرا رہے ہیں شہباز شریف کے جواب پر اراکین اسمبلی کے قہقے ۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپوزیشن اجلاس کے مشترکہ اجلاس میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف پارٹی رہنما رانا ثناء اللہ کے ہمراہ پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود آصف زرداری کھڑے ہو گئے اور دونوں دیکھ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم اور راناثناء اللہ وزیر داخلہ آگئے ہیں جس پر شہباز شریف نے کہا کہ زرداری صاحب ایوان کو کیوں ڈرا رہے ہیں جس پراراکین اسمبلی مسکراتے رہے ،رانا ثناء اللہ نے ہاتھ جوڑتے ہوئے آصف زرداری سے مصافحہ کیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close