پیپلزپارٹی نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی نے بھی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت کر دی۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے استعفیٰ لے کر اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے جس کے بعد یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی بھی انہیں ووٹ دے گی۔یہ دعویٰ صحافی خاور گھمن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

 

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ” اب سب سے بڑی آنے والی خبر۔ پیپلزپارٹی نے بھی چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔”پرویز الہٰی کی بطور وزیر اعلیٰ نامزدگی کے بعد چوہدری خاندان کے اندر اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین نے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close