کس سے اجازت لے کر استعفیٰ دیا؟ طارق بشیر چیمہ کا تہلکہ خیز بیان

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما طارق بشیر چیمہ نےکہا ہے کہ آج میری حکومتی وفد سے چوہدری صاحب کی موجودگی میں تلخی ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے قیادت کو بتادیا تھا کہ جو مرضی ہوجائے عمران خان کو اعتماد کا ووٹ نہیں دوں گا۔

 

 

چوہدری شجاعت حسین سے اجازت لے کر استعفیٰ دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں نے حکومتی وفد سے کہا کہ جاؤ جاکر وزیراعظم عمران خان کو کہہ دو کہ میں انہیں ووٹ نہیں ڈالوں گا۔  انہوں نے کہاکہ 3 ماہ پہلے تحریک عدم اعتماد کی کہانی شروع ہوئی تھی، چوہدری صاحب سے کہہ دیا تھا کہ عمران خان کوعدم اعتماد کا ووٹ نہیں دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک بار نہیں 20 بار جھوٹ بولا ہے، پنجاب اسمبلی سے جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق قرار داد منظور ہوچکی ہے۔ طارق بشیر چیمہ نے یہ بھی کہا کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کو صوبہ بنائیں گے، شاہ محمود قریشی کو ساڑھے 3 سال جنوبی پنجاب کا ہوش نہیں آیا، اب الیکشن قریب ہے تو چورن بکنے کا وقت آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمو د قریشی نے اپوزیشن لیڈر اور بلاول بھٹو کو خط لکھ دیا کہ آؤ جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close