چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا پہلاسرپرائز تھا،ابھی مزیدکیا سرپرائز دیں گے؟ وزیر مملکت فرخ حبیب کا بڑا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے اگلے وزیراعلی چوہدری پرویزالٰہی ہوں گے،یہ پہلا سرپرائز تھا ابھی اور بھی باقی ہیں۔نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن فارغ ہو گئی ہے،بلاول بچہ ہے ان کی باتوں کا برا نہیں مناتے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔چوہدری پرویزالہٰی سے ملاقات میں تمام معاملات طے پا گئے ہیں،پنجاب کے اگلے وزیراعلی چوہدری پرویز الہی ہوں گے۔ مقصودچپڑاسی اورفالودےوالوں کاجیل جانےکاوقت ہواچاہتاہے۔فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close