ق لیگ کیساتھ معاملات طے پانے کے بعد حکومت نے ایم کیو ایم کو کیا دینے کافیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی) مسلم لیگ (ق) کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کو بھی منا لیا ہے۔ حکومت ایم کیو ایم کو معاہدے کے مطابق ایک اوروزارت دے گی۔ایم کیوایم پاکستان کو بحری امورکی وزارت دیے جانے کا امکان ہے۔

 

 

اس کے علاوہ حکومت نے 10 منحرف ارکان کی واپسی کا بھی دعویٰ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو دی جائے گی۔ حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close